ابنا: مصر کے صحرائے سينا ميں خانہ بدوشوں نے چيني کارکنوں سميت پچيس افراد کو اغوا کرليا ہے.صحرائے سينا ميں قبائلي ذرائع نے انکشاف کياہے کہ خانہ بدوشوں کا مطالبہ ہے کہ مصري جيلوں سے سينا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائليوں کو رہا کيا جائے، ورنہ یرغماليوں کو نہيں چھوڑا جائے گا.ياد رہے کہ 2004ء اور 2006ء کے درميان سينا کے ساحلي علاقے ميں واقع سياحتي مقام تبہ ميں بم دھماکے کے الزام ميں صحرائے سينا کے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کيا گيا تھا.ان بم دھماکوں ميں اکتيس افراد ہلاک ہوگئے تھے. خانہ بدوشوں کا کہنا ہے کہ مصر کي حکمران مسلح افواج کي سپريم کونسل گذشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک متعدد مرتبہ زيرحراست قبائليوں کو رہا کرنے کا وعدہ کرچکي ہے ليکن انھيں ابھي تک رہائی نہيں ملی ہے. ........
/169